Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی جانب سے عوامی خدمت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 28 دسمبر 2024

کشمور پولیس کی جانب سے عوامی خدمت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات

 اے ایس پی/ایس ڈی پی او کندھکوٹ، محمد نعمان ظفر صاحب نے آج سٹی کندھکوٹ میں پیدل گشت کیا۔ اس دوران انہوں نے عوام سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ اے ایس پی صاحب نے عوام کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔

پیدل گشت کا مقصد عوام کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کرنا، ان کے مسائل کو سمجھنا، اور پولیس کے کردار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔ عوام نے پولیس کے اس اقدام کو سراہا اور اسے کمیونٹی پولیسنگ کی بہترین مثال قرار دیا۔

کشمور پولیس عوام کے تعاون سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.