Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
چوری شدہ رکشہ اور کیش برآمد
پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس--22 جولائی 2025
*کشمور پولیس کی مؤثر کارروائیاں — چوری شدہ رکشہ اور رقم برآمد، اصل مالکان کے حوالے*
ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور جناب محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی نگرانی میں *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری* کی سربراہی میں کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔
*کارروائی کے دوران:*
🔹 دو ہفتے قبل چوری ہونے والا جاگن ملک کا رکشہ رکور کر کے اصل مالک کے حوالے کیا گیا۔
🔹 شہری محمد امین کی چوری شدہ کیش رقم برآمد کر کے اسے واپس لوٹائی گئی۔
🔹 کشور کمار نامی شہری کی چوری شدہ کیش رقم بھی رکور کر کے اصل مالک کے حوالے کی گئی۔
پولیس کی ان کارروائیوں پر شہریوں نے اعتماد اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کوششوں کو سراہا۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔
*ترجمان کشمور پولیس*