Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 14 سالہ لڑکا مغوی فھد حسین لاشاری کو بحفاظت بازیاب کرالیا

پریس ریلیز : ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 21 دسمبر 2024

 کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 14 سالہ لڑکا مغوی فھد حسین لاشاری کو بحفاظت بازیاب کرالیا 

تفصیلات کے مطابق: موؤرخہ 20/12/2024 کو تھانہ سی سیکشن ٹھل ، ضلع جیکب آباد کی حدود سے 14 سالہ لڑکا فھد حسین لاشاری اغوا ہوا تھا۔ آج کشمور پولیس نے تھانہ کرمپور پی پی جمال کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔ 

مغوی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ 

01۔  فھد حسین لاشاری ولد شربت لاشاری، عمر 14 سال

پی پی جمال کے حدود میں خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی ۔ 

انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران مغوی کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔ 

کشمور پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری 

کشمور : مغوی کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.