Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے"
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 09 اپریل 2025
"شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے"
ضلع کشمور کے دلیر پولیس کانسٹیبل انور علی کلھوڑو نے تھانہ گیھلپور کی حدود میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ایک بہادرانہ آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید جوان کی نمازِ جنازہ آج ایس ایس پی آفس کندھکوٹ میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
سندھ پولیس کے خصوصی دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی پی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب پٹھان، ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ، ڈپٹی کمشنر کشمور، رینجرز سندھ کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، میڈیا کے افراد، مختلف مکاتب فکر کے رہنما، سول سوسائٹی کے اراکین، شہید کے اہلخانہ اور بڑی تعداد میں پولیس و رینجرز اہلکاروں نے شرکت کی۔
نماز جنازہ کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ جناب ناصر آفتاب نے کہا:
"سندھ پولیس کے افسران اور جوان سماج دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، اور قیامِ امن کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔"
ایس ایس پی کشمور سمیت تمام افسران و شرکاء نے شہید کانسٹیبل انور علی کلھوڑو کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔
واضح رہے کہ شہید انور علی کلھوڑو نے تھانہ گیھلپور میں جاری آپریشن، فرض کی ادائیگی کے دوران انتہائی دلیری اور جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جان قوم پر نچھاور کی۔
ترجمان: کشمور پولیس