Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
غوثپور سے لاپتہ دو بچے کشمور پولیس نے ڈھونڈ نکالے
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 15 اگست 2025ء
*کشمور پولیس نے تھانہ غوثپور کی حدود سے لاپتہ دو بچوں کو ڈھونڈ نکالا*
دو روز قبل تھانہ غوثپور کی حدود میں *جاوید اور صابر جعفری* نامی بچے لاپتہ ہوگئے تھے۔
اس افسوسناک واقعے پر کشمور پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او غوثپور مولابخش بگٹی اور پولیس ٹیم کی انتھک محنت کے نتیجے میں آج دونوں بچوں کو باحفاظت تلاش کر کے ان کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
گمشدہ بچوں کے ملنے پر اہلِ خانہ اور مقامی عوام نے کشمور پولیس کے کردار کو بھرپور سراہا۔
*والدین کے لیے پیغام:*
اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں، انہیں گھر سے دور غیر محفوظ مقامات پر کھیلنے سے گریز کروائیں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔ بچوں کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ترجمان کشمور پولیس