Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مزید دو ڈاکو سرینڈر
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 27 اپریل 2026
*کشمور پولیس کا مؤثر آپریشن جاری — "آپریشن نجات مھران" میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری*
*مزید دو مطلوب و روپوش ملزمان نے سرینڈر کر دیا*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے کشمور پولیس کی جانب سے بھرپور اور مربوط کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، جن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت میں جاری جامع حکمت عملی اور مؤثر آپریشنل اقدامات کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہو چکا ہے۔
اسی سلسلے میں تھانہ درانی مھر کی حدود میں ایس ایچ او ریاض احمد ڈومکی کی نگرانی میں جاری ٹارگٹڈ کارروائیوں اور مسلسل دباؤ کے نتیجے میں دو انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا۔
سرینڈر کرنے والے ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے:
1۔ *زاھد حسین ولد قالو سبزوئی*
1. FIR No. 79/2020 U/S 399, 402, 148, 149, PPC PS Guddu
2. FIR No. 06/2021 U/S 365-A, 368, PPC PS Jangin
3. FIR No. 118/2023 U/S 353, 324, PPC PS B-Section
4. FIR No. 28/2026 U/S 353, 324, PPC PS B-Section
5. FIR No. 34/2026 U/S 353, 324, PPC PS B-Section
2۔ *منظور ولد حاجی بھیو*
1. FIR No. 40/2020 U/S 23(1) A Sindh Arms Act-2013 PS Guddu
2. FIR No. 15/2022 U/S 353, 324, PPC PS Katcho Bindi
3. FIR No. 16/2022 U/S 353, 324, 399, 402, PPC PS Ghulam Sarwar Sarki
*ملزمان اقدام قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم* میں مطلوب تھے۔ ان کا سرینڈر ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر حکمت عملی، مسلسل دباؤ اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔
کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ضلع سے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک "آپریشن نجات مھران" بھرپور قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کشمور پولیس