Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

پنجو مل کی ڈکیتی شدہ رقم برآمد اصل مالک کے حوالے

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 25 جولائی 2025

 

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 

 

*گزشتہ روز پنجو مل سے ڈکیتی کے واقعے میں لوٹی گئی رقم و موبائل فون اصل مالک کو واپس*

 

گزشتہ روز کندھکوٹ شھر میں ڈکیتی کے دوران شہری سے کیش رقم اور موبائل فون چھین لیے گئے تھے۔ 

 

واقعہ کی اطلاع پر *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

 

پولیس ٹیم کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں آج لوٹی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کرکے اصل مالک پنجو مل کے حوالے کر دیے گئے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے کارروائی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر انچارج مددگار خلیل لغاری اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

ایک مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.