Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کچے کی پکٹس کا سرپرائز وزٹ

پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس**13جولائی 2025ء

 

*ایس پی انویسٹیگیشن کشمور محمد مراد گھانگھرو کا سرپرائز دورہ — کچے کی پولیس پکٹس کا معائنہ، نفری اور سہولیات کی جانچ، ضروری احکامات جاری*

 

*ایس ایس پی کشمور جناب زبیر نظیر احمد شیخ* کی خصوصی ہدایات پر *ایس پی انویسٹیگیشن کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے آج ضلع کشمور کے کچے کے علاقے میں قائم مختلف پولیس پکٹس کا اچانک اور سرپرائز دورہ کیا، جس میں تھانہ میانی کی پکٹس پر خصوصی توجہ دی گئی۔

 

دورے کے دوران *ایس پی انویسٹیگیشن* نے پکٹس پر تعینات جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی کارکردگی اور حاضری کا جائزہ لیا، اور دستیاب سہولیات کا معائنہ کیا۔ 

 

انہوں نے جوانوں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ "پولیس اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں خطے میں قیامِ امن کی بنیاد ہیں، جو یقیناً قابلِ ستائش ہیں۔"

 

ایس پی انویسٹی گیشن نے ہر پکٹ پر موجود نفری کو چیک کیا اور ان کی ڈیوٹی سے متعلقہ تیاری کا جائزہ لیا۔

 

 انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جوانوں کو درکار تمام بنیادی سہولیات جلد از جلد فراہم کی جائیں تاکہ وہ بہترین انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

 

انہوں نے جوانوں کو تاکید کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ایمانداری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں۔

 

ترجمان ضلع کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.