Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دس جواری گرفتار مقدمہ درج

پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

تاریخ: 09 اگست 2025ء

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی- جوا کے اڈوں پر چھاپہ دس 10 ملزمان گرفتار*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او غوثپور مولابخش بگٹی اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوا کے اڈوں پر چھاپہ مارا۔

 

کارروائی کے دوران دس ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ تاش کے پتے اور دیگر جوا کا سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔

 

 گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ غوثپور میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے تعاون سے معاشرے کو ان سماجی برائیوں سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.