Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 10 عدد موٹر سائیکلیں اور 03 عدد موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔*
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
موورخہ یکم نومبر 2028
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی 10 عدد موٹر سائیکلیں اور 03 عدد موبائل فونز برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیے۔*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ اصغر علی شاہ* کی سربراہی میں *انچارج مددگار کندھکوٹ* اور ٹیم کی جانب سے کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔
*برآمد شدہ موٹر سائیکلیں درج ذیل مالکان کے حوالے کی گئیں:*
محمد علی چھجن، روی کمار، رفیق احمد، ارشد سومرو، سید باقر علی، سرمد جاگیرانی، حافظ اورنگزیب، گل محمد گولو، عبدالرشید بھلکانی، غلام حیدر اوگاھی۔
*برآمد شدہ موبائل فونز درج ذیل مالکان کے حوالے کیے گئے:*
امیت کمار، سومل کمار، روحت کمار۔
یاد رہے کہ یہ برآمدگیاں چند روز قبل زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان وقار احمد سومرو اور آصف اقبال چاچڑ کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئیں۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ترجمان کشمور پولیس