Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
مغوی اکبر پٹھان بحفاظت بازیاب
*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*
تاریخ: 10 اگست 2025ء
*کشمور پولیس و رینجرز کو آپریشن کے دوران دوسری بڑی کامیابی مل گئی— مغوی اکبر پٹھان بحفاظت بازیاب*
کشمور پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری فیصلہ کن کارروائی میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک اور مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔
تفصیلات کے مطابق، مورخہ 19 جولائی 2025ء کو تھانہ گڈو کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے *اکبر پٹھان ولد ایوب پٹھان* کو اغواء کر لیا تھا۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایت اور براہِ راست نگرانی میں کشمور پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود میں کچے کے علاقے کی طرف جانے والے راستے پر *انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن* کیا۔
مربوط حکمتِ عملی کے تحت علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور مغوی کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کرا لیا گیا۔
بعد ازاں، مغویوں کو ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا گیا، جنہوں نے پولیس و رینجرز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی پر دلی شکریہ ادا کیا۔
*یاد رہے کہ اس جاری آپریشن کے دوران دو ڈاکو ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوئے تھے، اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔*
مزید آبراں آپریشن کے دوران 14 مغویوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرایا جا چکا ہے۔
علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنایا گیا ہے، جبکہ اغواء میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔
"قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا عزم"
*ترجمان کشمور پولیس*