Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*کشمور پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی — خطرناک ملزم پسٹل اور ھینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار* *

پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 28 ستمبر 2025

 

*کشمور پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی — خطرناک ملزم پسٹل اور ھینڈ گرنیڈ سمیت گرفتار*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ایس ایچ او تنگوانی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک خطرناک اور انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

تھانہ تنگوانی کی حدود میں کی گئی اس اہم کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل اور ایک عدد ھینڈ گرنیڈ بم برآمد ہوا۔ 

 

گرفتار *ملزم کی شناخت نظیر احمد ولد بگن بھیو* کے نام سے ہوئی ہے، جو عرصہ دراز سے سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔

 

گرفتار ملزم کا کریمنل ریکارڈ درج ذیل ہے:

 

1. FIR No. 51/2011 u/s 395, 148, 149 PPC – PS Tangwani

2. FIR No. 55/2015 u/s 324, 402, 353 PPC – PS Tangwani

3. FIR No. 08/2017 u/s 395, 148, 149 PPC – PS Tangwani

4. FIR No. 12/2014 u/s 302, 148, 149 PPC – PS Tangwani

5. FIR No. 97/2025 u/s 324, 353, 4/5 Explosive Act, 6/7 ATA – PS Tangwani

6. FIR No. 95/2025 u/s 23(i)a, 25 SAA – PS Tangwani

7. FIR No. 13/2025 u/s 324,353,440,148,149 PPC and 6/7 ATA PS Durani Mahar 

8. FIR No. 15/2025 u/s 324,353,368,440, 148, 149 PPC and 6/7 ATA PS Durani Mahar 

 

کشمور پولیس کی بروقت اور مؤثر حکمتِ عملی سے ایک بار پھر جرائم پیشہ عناصر کے عزائم ناکام بنا دیے گئے ہیں۔

 

 ایس ایس پی کشمور نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او تنگوانی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ:

 

"عوام کے جان و مال کا تحفظ کشمور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.