Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

قتلِ عمد کے دو مقدمات اور اقدامِ قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا*

پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 09 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری*

 

*قتلِ عمد کے دو مقدمات اور اقدامِ قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا*

 

ضلع کشمور پولیس کی جانب سے قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 

*ایس ایس پی کشمور@کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر ایس ایچ او تنگوانی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتلِ عمد اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری و روپوش ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 

ایس ایچ او تنگوانی اور اُن کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ تنگوانی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو حراست میں لیا، جو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

 

گرفتار ملزم کی تفصیلات:

🔹 نام: *جاوید احمد ولد جلال دین عرف سوجھرو چولیانی*

 

کرمنل ریکارڈ:

1. FIR No. 68/2020 u/s 302 PPC, PS Tangwani

2. FIR No. 02/2022 u/s 324 PPC, PS Tangwani

3. FIR No. 01/2021 u/s 302, 357(h)(2), 147, 148 PPC, PS Karampur

 

کشمور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

 

*ترجمان ضلع کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.