Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا کشمور اور گڈو کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*

*پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور*

تاریخ: 10 نومبر 2025ء

 

*کشمور پولیس کا کشمور اور گڈو کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کشمور و گڈو کے داخلی و خارجی راستوں Rd-17, Rd-45, Rd-82 پر سخت اور مؤثر سنیپ چیکنگ کی۔

 

کارروائی کے دوران مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مال بردار ٹرکوں کو تفصیلی طور پر چیک کیا گیا، جبکہ 130 سے زائد افراد کی بایو میٹرک / تلاش ایپ کے ذریعے شناخت کی تصدیق ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے کی گئی۔

 

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس نے مشکوک افراد اور گاڑیوں کے مکمل ریکارڈ کی جانچ کی، جس سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے، اسلحہ و منشیات کی ترسیل کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت محدود کرنے میں مدد ملی۔

 

ڈسٹرکٹ پولیس کشمور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے کو جرائم سے پاک بنانے کے لیے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.