Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
جوا کے اڈے پر چھاپہ سات ملزمان گرفتار
پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
تاریخ: 09 اگست 2025ء
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی- جوا کے اڈوں پر چھاپہ سات ملزمان گرفتار*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے جاری خصوصی مہم کے تحت، *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی سربراہی میں ایس ایچ او کشمور اور پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جوا کے اڈوں پر چھاپہ مارا۔
کارروائی کے دوران سات ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا جبکہ تاش کے پتے اور دیگر جوا کا سامان برآمد کر کے تحویل میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کشمور میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی کشمور نے کہا کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور شہریوں کے تعاون سے معاشرے کو ان سماجی برائیوں سے پاک کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ترجمان کشمور پولیس