Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی— مسافروں سے ڈکیتی کرنے والا ماسٹر مائنڈ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

مورخہ: 19 نومبر 2025

 

*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی— مسافروں سے ڈکیتی کرنے والا ماسٹر مائنڈ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی واضح ہدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ کی سربراہی میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غوثپور اور کندھکوٹ کے درمیان چلنے والی ویگنوں پر ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ ڈکیت عمران ولد نیاز احمد سومرو کو گرفتار کر لیا۔

 

گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں یہ مقدمات درج کیے گئے:

 

FIR No. 350/2025 — u/s 399، 402 PPC of PS A section kkot 

 

FIR No. 351/2025 — u/s 23(i)(a) / 25 PS A section kkot 

 

گرفتار ملزم مختلف وارداتوں، جن میں گاڑیوں سے ڈکیتی، بائیک لفٹنگ اور دیگر جرائم شامل ہیں، میں مستقل طور پر ملوث رہا ہے۔

 

 گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف بھی کر لیا۔

 

ایس ایس پی کشمور نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔

 

ترجمان، کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.