Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو ڈاکو ہلاک

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 19 مئی 2025

 

*کشمور پولیس مقابلہ میں دو خطرناک ڈاکو ہلاک، دو زخمی*

 

شبیرآباد کے علاقے ھزارو شاخ ماندھانی کے قریب میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی نیت سے ایک کار کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی نہ رکنے پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں جعفری قبیلے سے تعلق رکھنے والے تین شہری زخمی ہوئے۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کشمور پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے۔

 

ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت *عیدو کوکاری* اور *عابد کوکاری* کے نام سے ہوئی ہے، جن کا کرمنل ریکارڈ جانچا جا رہا ہے۔

 

ہلاک ملزمان کے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف برآمد۔

 

کشمور پولیس نے ہلاک ملزمان کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

 

پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے تاکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مستعد ہے۔

 

ترجمان: کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.