Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی بڑی کارروائی - ڈکیتی کے دوران قتل کے کیس میں ملوث تین ملزمان گرفتار - گینگ بسٹ

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

مورخہ: 23 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کی بڑی کامیاب کارروائی — ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمہ میں ملوث تین 03 ملزمان گرفتار، دو بغیر لائسنس پسٹلز برآمد - گینگ بسٹ*

 

ضلع کشمور پولیس نے ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہر کشمور میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے دکاندار *قمر غفور ولد عبدالغفور* کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، مورخہ 16 اپریل 2026 کو تھانہ کشمور کی حدود میں نزد سبزی منڈی کھوسہ مارکیٹ نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے دکاندار قمر غفور کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

 

واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ 

 

ان ہدایات کی روشنی میں *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں ایس ایچ او کشمور غلام قادر جتوئی، ایس ایچ او گڈو منظور احمد لغاری اور انچارج مددگار کشمور طارق عباس سولنگی شامل تھے۔

 

پولیس ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار اپناتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج، تکنیکی شواہد اور دیگر ذرائع سے ملزمان کا سراغ لگایا۔ دورانِ تفتیش دکان کے ملازمین کو بھی شاملِ تفتیش کیا گیا، جس کے نتیجے میں اہم انکشافات سامنے آئے۔

 

تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ واردات کی منصوبہ بندی اور ریکی میں مقتول کے اپنے ہی *ملازم حسن ولد حلیم ماچھی* ملوث تھا، جس نے ملزمان کے ساتھ مل کر ڈکیتی و قتل کی واردات کروائی۔ 

 

ملزم حسن ماچھی نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے تقریباً ایک ماہ قبل اسی دکان پر ہونے والی ڈکیتی میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

 

مزید کارروائی کرتے ہوئے کشمور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

 

گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:

 

1. *باگو شر ولد رانو شر*

2. *نظام ماچھی ولد رحمت اللہ ماچھی*

دونوں ملزمان سے بغیر لائسنس پسٹلز برآمد 

3. *حسن ولد حلیم ماچھی*

 

مذکورہ واقعہ کا مقدمہ FIR نمبر 72/2026 بجرم 302، 34 PPC تھانہ کشمور میں درج ہے۔

 

گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

 

کشمور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.