Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی تین 03 مغویوں کو بازیاب کرالیا
پریس ریلیز : ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 15 دسمبر 2024
کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی تین 03 مغویوں کو بازیاب کرالیا
تفصیلات کے مطابق: موؤرخہ 23/11/2024 کو تھانہ کشمور کی حدود نائچ ولیج کے قریب تین افراد اغوا ہوئے تھے۔ آج کشمور پولیس نے تھانہ گیھلپور کے کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیئے۔
مغویوں کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
01۔ عبدالطیف ولد حاجی لعل پٹھان
02- ظھیر احمد ولد محمد حمید چاچڑ
03- حبیب اللہ ولد سومر سرکی
تھانہ گیھلپور کے حدود میں خفیہ اطلاع پر کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی ۔
انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران تین مغویوں کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔
کشمور پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
کشمور پولیس نے مغویوں کو باحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کردیا۔
ترجمان کشمور پولیس