Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس مقابلہ۔ اغوا کی کوشش ناکام ایک اغواکار زخمی حالت میں گرفتار
**پریس ریلیز **ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
موؤرخہ 08 اگست 2024
*کشمور پولیس مقابلہ*
*اغوا کی کوشش ناکام۔ایک اغواکار زخمی حالت میں گرفتار.*
تھانہ گڈو کی حدود RD-17 کے قریب، کچھ اغواکار، لوگوں کو اغوا کے ارادے سے کھڑے تھے۔ پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہوا۔
*فائرنگ کے تبادلے میں ایک اغوا کار زخمی حالت میں گرفتار اور ایک آدمی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔*
کشمور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ سرچنگ جاری
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت *باسط علی ولد اصغر علی بڈانی* کے نام سے ہوئی-
زخمی حالت میں گرفتار ملزم سے ایک عدد پسٹل اور گولیاں برآمد۔
*اغوا سے بچ جانے والے آدمی کا تعلق ملتان سے ہے جس کا نام محمد طارق طاھر ولد غلام حیدر آرائیں ہے۔*
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال روانہ کیا گیا.
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔
اغوا سے بچ جانے والے آدمی کو کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا۔
*ترجمان کشمور پولیس*