Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
چھینی گئی رقم برآمد
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 08 اگست 2025ء
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی ہدایت پر پولیس کی شاندار کارروائی — چھینی گئی رقم برآمد، مالک کے حوالے*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی واضح ہدایات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں ایس ایچ او اے سیکشن کندھکوٹ نے اہم کارروائی انجام دی۔
مؤرخہ 05 اگست 2025 کو فیصل بینک کندھکوٹ کے قریب شہری *پرنس کمار ولد بابو لال* سے کیش رقم چھین لی گئی تھی۔ پولیس نے بھرپور محنت اور پیشہ ورانہ حکمتِ عملی سے کام کرتے ہوئے آج کامیاب کارروائی کے دوران مذکورہ رقم برآمد کرلی، جو بعد ازاں اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔
ایس ایس پی کشمور نے کارروائی میں شامل پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور مجرموں کو قانون کی گرفت میں لانا ہمارا فرض ہے۔
ترجمان کشمور پولیس