Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو ہلاک
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ: 09 مئی 2026
*کشمور پولیس مقابلہ / انکاؤنٹر — ایک خطرناک ڈاکو ہلاک*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران کشمور پولیس نے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک خطرناک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، *تھانہ بھٹائی کالونی* کی حدود میں گاؤں امین سندرانی کے قریب ڈکیتی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران *ایک خطرناک ڈاکو صوبو کھوسو ہلاک* ہو گیا، جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق *ہلاک ڈاکو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب اور اشتہاری تھا۔ وہ قتل، اقدامِ قتل، پولیس مقابلہ، بھتہ خوری، چوری اور ڈکیتی* سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ ملزم *ضلع کشمور اور جیکب آباد* میں خوف و ہراس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
ہلاک ڈاکو کوکاری گینگ کا ساتھی تھا، جو کہ کوکاری گینگ کے ساتھ مل کر مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔
ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ درج ذیل ہے
1. FIR No. 72/2020 u/s 452, 363, 148, 149 PPC of PS Mouladad (District Jcd)
2. FIR No. 23/2025 u/s 302, 148, 149 PPC of PS Baho Khoso (District Jcd)
3. FIR No. 42/2020 u/s 324,337Ai,337Fiii, 506/B, 504, 147,148 PPC of PS Abad (Dist. Jcd)
4. FIR No. 08/2026 u/s 324, 353, 399, 402 ppc of PS Bhittai colony
5. FIR No. 09/2026 u/s 324, 353, 399,ppc of PS Bhittai colony.
6. FIR No. 118/2026 u/s 324, 353, 399,402 ppc of PS A section kkot
مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے
پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس پستول بھی برآمد کر لیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
ترجمان کشمور پولیس