Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
دو مغوی بازیاب
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 02 اگست 2025ء
*کشمور پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن — تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر، کچے کے علاقے سے مزید دو مغوی بازیاب*
کشمور پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کامیاب مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے کچے کے علاقے تھانہ گیھلپور اور حاجی خان شر کی حدود سے دو مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا ہے۔
خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے فوری طور پر حرکت کی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس کی موجودگی محسوس کرتے ہوئے مغویوں کو چھوڑ کر فرار اختیار کر لی۔
بازیاب ہونے والے مغویوں کی شناخت *01-عزیز الرحمن ولد شیر زمان، رہائشی مظفرآباد ،02-حاجی مقصود ولد حاجی فتح الدین، رہائشی فیصل آباد،* کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں تین ماہ قبل ہنی ٹریپ پر اغوا کیا گیا تھا۔
بازیاب مغویوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے اہلِ خانہ کے سپرد کیا جائے گا۔
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایت پر جاری سرچ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے تاکہ فرار ہونے والے جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔
ایس ایس پی کشمور نے کامیاب کارروائی پر پولیس اور رینجرز کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جرأت کو سراہا۔
ترجمان کشمور پولیس