Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
بائیک لفٹر گرفتار آٹھ موٹر سائیکلیں رکور
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مؤرخہ: 17 اپریل 2026
*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی، بائیک لفٹر گرفتار، آٹھ 08 موٹر سائیکلیں برآمد*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں *ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری* کی سربراہی میں *انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری* نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں ایک بائیک لفٹر کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم سے 08 مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
گرفتار ملزم کی شناخت *دلبر علی ولد قربان لاشاری* کے نام سے ہوئی ہے، جو مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:
1. Cr. No. 92/2026، دفعہ 399، 402 PPC، تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ
2. Cr. No. 87/2026، دفعہ 324، 353، 399، 402 PPC، تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ
3. Cr. No. 88/2026، دفعہ 399، 402 PPC، تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ
برآمد شدہ موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں، جس پر شہریوں نے کشمور پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس