Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا سٹی میں سخت سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ

پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس 

موؤرخہ 04 مارچ 2026

 

 

*کشمور پولیس کا کشمور سٹی میں سخت سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ اپ*

 

کشمور: *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی سربراہی میں انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران شہر کشمور میں سخت سنیپ چیکنگ اور جنرل ہولڈ آپریشن کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی کے پیش نظر شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم چوراہوں، بازاروں اور حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

 

 دورانِ چیکنگ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی جامع تلاشی لی گئی جبکہ بلیک شیشوں اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

اے ایس پی کشمور محمد نعمان نے مختلف چیکنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 

کشمور پولیس رمضان المبارک کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.