Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بڑی کامیابی — ھائی پروفائل قتل عمد کیس کا اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 16 نومبر 2025ء
*کشمور پولیس کی بڑی کامیابی — ھائی پروفائل قتل عمد کیس کا اشتہاری ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*
کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ھائی پروفائل قتل کیس کے اشتہاری ملزم انصاف علی ولد لال بخش کھوسو کو گرفتار کر لیا۔
مذکورہ ملزم انجینئر ہدایت اللہ لاشاری کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری تھا،
جو کہ کرائم نمبر 114/2025 بجرم دفعہ 302، 384، 385، 6/7 اے ٹی اے تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں درج ہے۔
اس سلسلے میں ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو کی زیر صدارت خصوصی ٹاسک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جو ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج کے احکامات پر عمل پیرا تھی۔
مزید برآں، محترم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بھی ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی تھیں۔
کشمور پولیس نے انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری، شب و روز محنت اور جدید ٹیکنالوجی کو بروکار لاتے ہوئے بھرپور کوششوں کے بعد بالآخر اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد، جس کا مقدمہ بھی تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں درج کرلیا گیا۔
FIR No. 344/2025 u/s 23(i)a 25 SAA PS A section kkot
ترجمان کشمور پولیس