Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 10 اگست 2025
*کشمور پولیس کا روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری*
*ایک مطلوب ملزم اسلحہ سمیت گرفتار*
ضلع کشمور میں قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور@کندھ کوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی ہدایت پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی سربراہی میں کشمور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مطلوب ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی تفصیل:
🔹 نام: *شیر دل سبزوئی*
🔹 مقدمہ نمبر: 207/2025
🔹 دفعات: 23ia سندھ آرمس ایکٹ
🔹 تھانہ: اے سیکشن کندھکوٹ
ملزم سے ایک عدد بغیر لائسنس پسٹل بھی برآمد۔
کشمور ضلع پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔
*ترجمان کشمور پولیس*