Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی – داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ، جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 24 فروری 2025
کشمور پولیس کی مؤثر کارروائی – داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ، جدید ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال
ایس ایس پیSSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کشمور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کا عمل انجام دیا۔
چیکنگ کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور "تلاش" ایپ کے مؤثر استعمال کے ذریعے پانچ 05 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ متعدد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے، تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ایس ایس پی کشمور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں۔
کشمور پولیس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خدمات بغیر کسی تعطل کے جاری رکھے گی۔
ترجمان کشمور پولیس