Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
نوٹس
پریس ریلیز
ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 26 مارچ 2026
*بوڑھی بیوہ خاتون کے گھر پر مبینہ قبضہ کی کوشش کا نوٹس، فوری انکوائری کا حکم*
کشمور: ڈیرہ موڑ کے ملک برادری کی جانب سے کشمور کے ملک محلہ میں ایک غریب اور معمر بیوہ خاتون کے گھر پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
متاثرہ خاتون کے گھر پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی
*ابتدائی معلومات کے مطابق یہ معاملہ آپس کی برادری/خاندانی تنازعہ معلوم ہوتا ہے، تاہم اس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔*
اس واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے فوری طور پر شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انکوائری کی ذمہ داری *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کے سپرد کر دی گئی ہے، جنہیں ہدایت کی گئی ہے کہ معاملے کی مکمل، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں۔
ایس ایس پی کشمور نے واضح کیا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی کمزور افراد کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
ترجمان کشمور پولیس