Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کا کامیاب ایکشن/انکاؤنٹر — کرمپور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

*پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس*

مؤرخہ: 13 اکتوبر 2025

 

*کشمور پولیس کا کامیاب ایکشن/انکاؤنٹر — کرمپور میں 9 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی سخت ہدایات اور براہِ راست نگرانی میں پولیس ٹیم نے کرمپور تھانہ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق، موؤرخہ 07 اکتوبر 2025 تھانہ کرمپور کی حدود میں گورنمنٹ پرائمری اسکول بھار خان بجارانی میں ایک استاد نے *معصوم بچی فلک* سے زیادتی کی تھی اور تھانہ کرمپور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی کشمور نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

 

کشمور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگایا اور گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔

 

تھانہ کرمپور کی حدود، اقبال احمد بجارانی لاڑو کے قریب پولیس ٹیم کے پہنچنے پر ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی۔ *فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کبیر بجارانی ولد عبدالحکیم بجارانی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا*۔

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* نے پولیس کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ:

 

“کشمور پولیس کسی بھی سنگدل مجرم کو قانون کی گرفت سے نہیں بچنے دے گی۔ جو عناصر پولیس کارروائی میں مزاحمت کرتے ہیں، ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔”

 

*کشمور پولیس سول سوسائٹی کے تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جنہوں نے واقعہ کی شفاف تفتیش اور انصاف کی فراہمی میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔*

 

پولیس ایسے عوامی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ یہی باہمی اعتماد معاشرتی انصاف اور امن کی بنیاد ہے

۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.