Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

کشمور پولیس کی سالانہ 2024 کی کارکردگی رپورٹ

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 
موؤرخہ 30 دسمبر 2024

کشمور پولیس کی سالانہ 2024 کی کارکردگی رپورٹ

کشمور پولیس نے ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی صاحب کی قیادت میں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

کشمور پولیس نے ضلع کشمور کے مختلف علاقوں درانی مہر، گڑھی تیغو، کرمپور جمال، شبیر آباد، دیرا سرکی، گبلو، گیھلپور، حاجی خان شر اور دیگر تھانوں کی حدود میں 255 کامیاب آپریشن کیے گئے۔

اہم کامیابیاں

01.گینگز کا خاتمہ:
کشمور پولیس نے مختلف گینگز جن میں بھیو، جاگیرانی، سبزوئی، کوکاری نندوانی، تیغانی، شر کوش اور دیگر شامل ہیں، کے 351 ٹھکانوں کو تباہ کرکے مسمار کیا۔


02. ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں:

209 ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر کیے گئے۔21 ڈاکو ہلاک کیے گئے، جن میں 2 انعام یافتہ ڈاکو شامل تھے۔

51 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

133 ڈاکو بلاضرب گرفتار کیے گئے۔

 3. سہولت کاروں کی گرفتاری:
ڈاکوؤں کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے:

ایک سہولت کار کو ہلاک کیا گیا۔16 سہولت کار زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔

04. اشتہاری اور روپوش ملزمان کی گرفتاری:
 
اسنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران 2340 اشتہاری ملزمان گرفتار کیے گئے۔
851 روپوش ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

05. اسلحہ اور ایمونیشن کی برآمدگی:

کشمور پولیس نے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے:
12 ملزمان کو گرفتار کیا۔

153 غیر قانونی اسلحہ اور 12963 ایمونیشن برآمد کیے۔

06 ۔اغوا کے کیسز:

 154افراد کو اغوا ہونے سے بچایا گیا۔

ایس ایس پی کشمور بشیر احمد بروہی نے کہا کہ کشمور پولیس عوام کے تحفظ اور علاقے سے جرائم کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ یہ کامیابیاں عوام کے تعاون اور پولیس کی محنت کا نتیجہ ہیں۔

کشمور پولیس کی یہ کارکردگی جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح پیغام ہے کہ قانون کی عملداری ہر صورت قائم رہے گی۔

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.