Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
تین ڈاکو زخمی اور ایک زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 28 مئی 2025
*کشمور پولیس مقابلہ – تین ڈاکو زخمی اور ایک زخمی حالت میں گرفتار*
کشمور پولیس کا جمال کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مؤثر کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، جب کہ *تین ڈاکو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی* ہوئے۔
دو زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر فرار، جبکہ ایک زخمی ڈاکو کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت *منظور احمد ولد نصیر محمد بھلکانی"* کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ فرار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا مجرمانہ ریکارڈ مختلف تھانہ جات سے حاصل کیا جا رہا ہے، تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔
ترجمان، کشمور پولیس