Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رمضان المبارک میں خصوصی مہم کا آغاز
پریس ریلیز
ضلعی پولیس کشمور
مورخہ: 07 مارچ 2025
کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، رمضان المبارک میں خصوصی مہم کا آغاز
ایک ملزم گرفتار، شراب کی بوتلیں برآمد
ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر اے ایس پی کندھکوٹ محمد نعمان ظفر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے پیش نظر کشمور پولیس نے منشیات کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔
آج کی کارروائی میں سی سیکشن کندھکوٹ چوکی کے قریب سی آئی پاسبان سکندر پھنور اور سی سیکشن انچارج سفیر جاگیرانی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے دورانِ گشت ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزم کی تفصیلات:
نام: غالب حسین ولد غازی جمالی
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا
FIR No.42/2025 u/s 3/4 PEHO ps A section kkot
ضلع کشمور پولیس عوام کے تعاون سے منشیات، جرائم اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ رمضان المبارک میں بھی قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا جو معاشرتی بگاڑ کا سبب بن رہے ہیں۔
ترجمان کشمور پولیس