Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی

پریس ریلیز – ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 23 اگست 2025

 

*کشمور پولیس کا منشیات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری*

 

*ایک ملزم گرفتار- 2500 گرام چرس برآمد* 

 

*ایس ایس پی کشمور @ کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ایس ڈی پی او تنگوانی وسیم ممتاز کلوڑ* کی سربراہی میں منشیات کے خلاف ایک اور مؤثر کارروائی کی گئی۔

 

بھٹائی کالونی کے *ایس ایچ او* اور ان کی ٹیم نے دورانِ گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔

 

گرفتار ملزم کی تفصیلات:

 

نام: *گل حسن مھر ولد عبداللّٰہ مھر*

 

مقدمہ نمبر: FIR No.09/2025

 

دفعات: 9C.3c CNSA، تھانہ بھٹائی کالونی 

 

ضلع کشمور پولیس منشیات کی روک تھام کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز اقدامات کیے جائیں گے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.