Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
خطرناک ڈاکو گرفتار - گرفتار ڈاکو کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے رکھی گئی تھی
پریس ریلیز — ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 24 اپریل 2026
*کشمور پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائی — 50 لاکھ انعام یافتہ خطرناک ڈاکو گرفتار*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی نگرانی میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز اور *آپریشن نجات مھران* کے دوران ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کرمپور اور پی پی شبیرآباد کی حدود میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کشمور پولیس نے ایک انتہائی خطرناک اور مطلوب ڈاکو کو گرفتار کر لیا، جس کے سر کی قیمت سندھ حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
*گرفتار ملزم کی شناخت سائیں داد عرف پکھی ولد سومر بنگلانی* کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ ایک خطرناک اور اشتہاری ملزم ہے اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق *گرفتار ملزم ڈکیتی، اغوا برائے تاوان، اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس مقابلوں اور دہشت گردی ایکٹ سمیت متعدد سنگین مقدمات* میں ملوث رہا ہے۔
*گرفتار ملزم 14 کیسز میں روپوش اور اشتہاری بھی تھا۔*
کشمور پولیس کی اس کامیاب کارروائی سے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف واضح پیغام گیا ہے کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔ ضلع پولیس جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے۔
آخر میں شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور امن و امان کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔
ترجمان کشمور پولیس