Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

جوا کے اڈے پر چھاپہ پانچ ملزمان گرفتار

پریس ریلیز

ضلع کشمور پولیس

موؤرخہ 23 فروری 2026

 

*کشمور پولیس کی بڑی کارروائی – جوا کے اڈے پر چھاپہ، 05 ملزمان گرفتار*

 

*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر *انچارج پاسبان سکندر پھنور* تھانہ بخشاپور کی حدود سوشل کرائم کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے *جوا کے ایک اڈے پر کامیاب چھاپہ مارا۔*

 

کارروائی کے دوران 05 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ 

 

چھاپے کے موقع پر جوا کھیلنے میں استعمال ہونے والے تاش کے پتے، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

 

گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بخشاپور میں جوا ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ 

 

ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 17/2026 بجرم جوا ایکٹ درج کر لیا گیا ہے۔

 

ایس ایس پی کشمور نے واضح کیا ہے کہ سوشل کرائم، جوا، منشیات اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

 عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.