Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

اسٹریٹ کرمنل گرفتار

پریس ریلیز
تاریخ: 09 جولائی 2025ء
ضلع پولیس کشمور – کندھکوٹ

*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی ہدایات پر پولیس کی کامیاب کارروائی – ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار*

ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر *ایس ڈی پی او کندھکوٹ فراز علی میتلو* کی زیر نگرانی اور انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل احمد لغاری کی سربراہی میں کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران کندھکوٹ سٹی کے اندر اسٹریٹ کرائمز، بالخصوص موٹر سائیکل اور موبائل فون سنیچنگ میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت
01- *سمیر ولد بشیر احمد نصیرانی*
 
گرفتار ملزم سے ایک عدد موبائل فون برآمد

ملزم نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ مزید ملزم سے رکوریز کراکر اصل مالکان کے حوالے کی جائیں گی۔ تفتیش جاری ہے

ملزم کے خلاف تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 پولیس کی بروقت کارروائی سے عوام میں تحفظ کا احساس مزید مضبوط ہوا ہے۔

*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* نے ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف *زیرو ٹالرنس پالیسی* پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے، اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.