Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز*** ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 23 اگست 2025
*کشمور پولیس مقابلہ – ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں گردوارہ لنک روڈ کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے کہ دوران گشت انچارج مددگار کندھکوٹ خلیل لغاری اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کا سرچ آپریشن جاری۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت درج ذیل ہے:
1. *عبدالوحید ولد محمد حسن*
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
*زخمی حالت میں گرفتار ملزم کندھکوٹ شہر میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم، سنیچنگ و دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔*
کرمنل ریکارڈ تمام تھانہ جات سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
*ترجمان کشمور پولیس*