Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مغوی بچہ احد رضا بازیاب

پریس ریلیز — ڈسٹرکٹ پولیس کشمور

تاریخ: 05 جولائی 2025ء

 

*کشمور پولیس و رینجرز کی مشترکہ کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی— مغوی بچہ احد رضا چھجن بحفاظت بازیاب*

 

ضلع کشمور پولیس و رینجرز نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اغواء شدہ بچہ احد رضا چھجن کو مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بحفاظت بازیاب کرالیا۔

 

تفصیلات کے مطابق مورخہ 03 مئی 2025ء کو تھانہ کشمور کی حدود ذوالفقار شاہ محلہ کے قریب معصوم بچے احد رضا چھجن کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا۔ 

 

واقعے کے فوری بعد *ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی جانب سے بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

 

آج *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی قیادت میں کشمور پولیس و رینجرز نے خفیہ اطلاع پر تھانہ گھیلپور کی حدود میں کچے کے علاقے کی طرف جانے والے راستے پر مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر اور منظم آپریشن کیا۔

 

 کارروائی کے دوران پولیس و رینجرز نے حکمتِ عملی کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کیا اور اغواء کاروں کے شکنجے سے مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

 

بعد ازاں مغوی بچے کو اس کے اہلِ خانہ کے سپرد کیا گیا، جنہوں نے کشمور پولیس و رینجرز کی پیشہ ورانہ مہارت، فوری ردعمل اور خلوصِ نیت پر اظہارِ تشکر کیا۔

 

دریں اثنا، پولیس و رینجرز نے علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔

 

*"قانون کی حکمرانی، عوام کا تحفظ — کشمور پولیس کا مشن"*

 

— ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کشمور


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.