Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

دو مغوی بازیاب

پریس ریلیز*** ضلع کشمور پولیس 

تاریخ: 30 جولائی 2025

 

 

*کشمور پولیس کا تھانہ درانی مہر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن – 2 مغوی بازیاب*

 

تھانہ درانی مہر کی حدود میں پولیس نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں دو مغوی بحفاظت بازیاب کرالیے گئے۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* 

 

بازیاب ہونے والے مغویوں میں

 

1. نثار احمد پھوڑ

2. سکندر کاکیپوٹو

 

شامل ہیں، جو ڈیڑھ ماہ قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیے گئے تھے۔ اغوا ہونے والے افراد کچے میں مال مویشی خردینے کے جھانسے میں اغوا ہوئے تھے۔

 

آپریشن کے دوران اغواء کاروں کے ٹھکانوں کی نشاندہی پر مؤثر گھیراؤ کیا گیا، جس کے باعث ملزمان مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ 

 

ملزمان کی گرفتاری کے علاقے میں سرچ آپریشن جاری

 

بازیاب افراد کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر کے طبی معائنہ کرایا گیا، اور ان کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی اور بحفاظت حوالے کیا۔

 

ضلع کشمور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہے۔

 

ترجمان کشمور پولیس


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.