Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ملزم سرینڈر
*پریس ریلیز--ضلع کشمور پولیس*
مورخہ: 26 مارچ 2026
*کشمور پولیس کا جاری آپریشن —آپریشن "نجات مھران" میں کامیابیوں کا تسلسل برقرار*
*ایک ڈاکو نے خود کو قانون کے سامنے پیش کیا سرینڈر*
ضلع کشمور میں امن و امان کے قیام کے لیے کشمور پولیس اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو*
*ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی قیادت اور *ایس ڈی پی او کندھکوٹ جاوید احمد سانگری* کی سربراہی میں جاری مؤثر اور مسلسل آپریشنل دباؤ کے نتیجے میں بھیو گینگ کے ایک ملزم نے تھانہ بی سیکشن کندھکوٹ میں خود کو قانون کے حوالے کرتے ہوئے سرینڈر کر دیا ہے۔
*سرینڈر کرنے والا ڈاکو مختلف نوعیت کے سنگین وارداتوں میں ملوث تھا*
سرینڈر ہونے والے ڈاکو کی تفصیل درج ذیل ہے:
*01- عبدالمجید ولد چاکر بھیو*
کشمور پولیس اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ علاقے سے ڈاکوؤں، جرائم پیشہ عناصر اور بدامنی کے مکمل خاتمے تک مشترکہ آپریشن پوری قوت اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان ضلع کشمور پولیس