Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بدنامِ زمانہ ڈاکو یعقوب میرانی کا بھائی شبیر میرانی گرفتار*
پریس ریلیز**ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 09 جولائی 2025
*کشمور پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، بدنامِ زمانہ ڈاکو یعقوب میرانی کا بھائی شبیر میرانی گرفتار*
*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* کی ہدایات پر تھانہ تنگوانی کی حدود میں کشمور پولیس اور سندھ رینجرز نے کامیاب مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ ڈاکو شبیر احمد میرانی کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ڈاکو، یعقوب میرانی (بدنام زمانہ ڈاکو) کا سگا بھائی ہے، جو متعدد سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے جن میں:
*انڈس ہائی وے پر مسلح ڈکیتیاں، اغوا برائے تاوان، قتل و اقدام قتل، پولیس پارٹی پر فائرنگ اور دیگر سنگین وارداتیں شامل ہیں۔*
گرفتار ملزم پنجاب رحیم یار خان کے اندر ڈکیتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔
آپریشن کے دوران گرفتار ملزم سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ڈاکو، علاقے کے خطرناک اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس جیسے شر گینگ، کوش گینگ اور بنگوار گینگ کا اہم سہولتکار اور قریبی ساتھی تھا، جو کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
*ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ* نے کامیاب آپریشن پر پولیس اور رینجرز کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
*ترجمان کشمور پولیس*