Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری* *دو 02 مطلوب ملزمان گرفتار*
پریس ریلیز---ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 30 اکتوبر 2025
*کشمور پولیس کا اشتہاری و روپوش ملزمان کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری*
*دو 02 مطلوب ملزمان گرفتار*
ضلع کشمور پولیس کی جانب سے قانون کی بالادستی اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
*ایس ایس پی کشمور@کندھکوٹ محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر انچارج مددگار کندھکوٹ نے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
انچارج مددگار کندھکوٹ اور اُن کی ٹیم نے دورانِ پیٹرولنگ تھانہ اے سیکشن کندھکوٹ کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا، جو متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان کی تفصیلات:
🔹 نام: *01- آصف ولد عبدالرزاق محمدانی*
کرمنل ریکارڈ:
1. Cr 116 . 2025 U/ S 399 . 402 PS A SEC KANDH KOT
2. CR 117 . 2025 U/S 23 i A P S A sec kandh kot
3. Cr 315 . 2025 U/ S 399 . 402 P S A Sec kandh kot
*02-احمد علی ولد قربان چنہ*
1. Cr 315 . 2025 U/S 399 . 402 PS A Sec kandh kot
گرفتار ملزمان کندھکوٹ شھر کے اندر ھندو تاجروں سے موبائل فونز سنیچنگ ، بائیک لفٹنگ ، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے۔
کشمور پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
*ترجمان ضلع کشمور پولیس*