Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی – چوری شدہ سامان برآمد، اصل مالکان کے حوالے*
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 02 نومبر 2025
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی – چوری شدہ سامان برآمد، اصل مالکان کے حوالے*
*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی خصوصی ہدایات پر، *اے ایس پی ASP کشمور محمد عاشر* کی سربراہی اور انچارج مددگار کشمور صدام حسین کھوسو کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں مختلف وارداتوں میں چوری شدہ قیمتی سامان برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیا گیا۔
کارروائی کے دوران برآمد شدہ سامان درج ذیل ہے:
ایک عدد موٹر سائیکل، جو اصل مالک نور حسن مزاری کو واپس دی گئی۔
ایک عدد موبائل فون اور بھاری کیش رقم جو صدام سولنگی سے چھینی گئی تھی، برآمد کرکے اصل مالک کے حوالے کردی گئی۔ اور اسی طرح سن مکھ کی بھی چوری شدہ رقم رکور کرکے حوالے کردی گئی
کشمور پولیس کی بروقت اور موثر کارروائی سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، اور شہریوں نے چوری شدہ سامان کی واپسی پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔
ترجمان کشمور پولیس