Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی بڑی کامیابی– بدنام زمانہ ڈاکو عبدالغفار کوش گرفتار - گرفتار ڈاکو شہید ایس ایچ او نبی بخش جکھرانی کی شہادت میں اہم سرغنہ تھا۔
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
تاریخ: 07 مارچ 2025
کشمور پولیس کی بڑی کامیابی– بدنام زمانہ ڈاکو عبدالغفار کوش گرفتار
گرفتار ڈاکو شہید ایس ایچ او نبی بخش جکھرانی کی شہادت میں اہم سرغنہ تھا۔
کشمور پولیس کو ڈاکوؤں کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشن میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوگئی۔ بدنام زمانہ ڈاکو عبدالغفار کوش ولد نواب کوش کو کشمور پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی SSP کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کی قیادت میں اے ایس پیASP کشمور محمد عاشر اور ایس ایچ او زیاد علی نوناری کی ٹیم نے ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا اہم ملزم عبدالغفار کوش گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم سنگین جرائم میں ملوث تھا
گرفتار ملزم حنیف ملک اور واحد بخش بروھی کے اغوا میں بھی ملوث تھا۔ اس کے علاوہ، ملزم چوری، ڈکیتی، پولیس مقابلے اور پولیس چوکی پر حملے سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا۔
1. Cr No. 01/2023 u/s 324,353,402 PS Haji Khan Shar
2. Cr No. 21/2023 u/s 365A, 6/7 ATA PS Guddu
3. Cr No. 10/2022 u/s 302,324,353,440, 6/7 ATA, 3/4 Exp PS Geehalpur
ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ کا جرائم پیشہ عناصر کے لیے واضح اور دوٹوک پیغام:
"اب صرف دو راستے باقی ہیں – گرفتاری یا انجام!"
جو لوگ جرم کی دنیا چھوڑ کر قانون کے سامنے آنا چاہتے ہیں، انہیں موقع دیا جائے گا کہ وہ ایک پرامن زندگی گزار سکیں۔ لیکن جو اپنی مجرمانہ سرگرمیاں جاری رکھیں گے، ان کے لیے کشمور کی زمین تنگ کر دی جائے گی۔
"یہ جنگ آخری ڈاکو کے خاتمے تک جاری رہے گی۔" – ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ