Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پریس ریلیز*** ڈسٹرکٹ پولیس کشمور
مورخہ: 28 مئی 2025
*کشمور پولیس مقابلہ – ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار*
تھانہ تنگوانی کی حدود حیات پل کے قریب ڈاکو ڈکیتی کے ارادے سے کھڑے تھے کہ دوران گشت *ایس ایچ او شاھد حسین خشک* اور ان کی ٹیم کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔
پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت درج ذیل ہے:
1. *فدا حسین ولد حاکم علی بھیو*
گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل برآمد۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
*زخمی حالت میں گرفتار ملزم کندھکوٹ اور تنگوانی شہر میں ڈکیتی، بھتہ اور اغوا برائے تاوان اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھا۔*
کرمنل ریکارڈ تمام تھانہ جات سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
*ترجمان کشمور پولیس*