Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

سنیپ چیکنگ

پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس

مورخہ: 25 جولائی 2025

 

*کشمور پولیس کا دوسرے روز— کچے کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ*

 

*تین مشتبہ افراد زیرِ حراست*

 

*ایس ایس پی SSP کشمور محمد مراد گھانگھرو* کی ہدایات پر *ASP اے ایس پی کشمور محمد عاشر* کی زیر نگرانی پولیس ٹیم نے 45 آر ڈی کے قریب کشمور کے کچے میں داخل ہونے اور باہر جانے والے تمام راستوں پر سخت سنیپ چیکنگ کی۔

 

اس دوران *130 افراد کو "تلاش ایپ"* کے ذریعے چیک کیا گیا تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

 

یہ کارروائی جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو محدود کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

 

ضلعی پولیس کشمور عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.