Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منو بھلکانی گینگ کے خلاف آپریشن
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
مورخہ: 21 جون 2025
*کشمور پولیس کا منو بھلکانی گینگ کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ بڑا آپریشن: تین ڈاکو زخمی، چار مشتبہ افراد زیرِ حراست، اسلحہ اور ایک ڈاٹسن برآمد*
ضلع کشمور پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ *ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر احمد شیخ*
آج جمال کے علاقے میں *بدنام زمانہ منو بھلکانی گینگ* کے خلاف ایک مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔
کارروائی کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں *تین ڈاکو زخمی ہوئے جبکہ چار مشتبہ افراد کو حراست* میں لے لیا گیا۔
آپریشن کے دوران راکیٹ کے گولے اور ایک مسروقہ ڈاٹسن گاڑی برآمد کی گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے
*ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو مسمار اور نذر آتش* کر دیا گیا۔
آپریشن میں *ایس پی انویسٹیگیشن محمد مراد گھانگھرو* نے اور ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز، سی آئی اے، مددگار فورسز، اور ریپڈ رسپانس ٹیموں نے حصہ لیا۔
کشمور پولیس عزم کرتی ہے کہ ضلع کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے یہ آپریشن آخری مجرم کے انجام تک جاری رہے گا۔
ترجمان کشمور پولیس