Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی ایک مغوی بازیاب
پریس ریلیز***ضلع کشمور پولیس
موؤرخہ 31 جولائی 2024
*کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی- ایک مغوی بازیاب*
کشمور پولیس کا تھانہ گيھلپور کی حدود میں جاری انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کامیابی مل گئی *مغوی شیرباز چاچڑ* کو بازیاب کرالیا
تفصیلات کے مطابق
موؤرخہ 27 جولائی 2024 کو ڈاکوؤں نے تھانہ میانی ایٹ بڈانی کی حدود سے دودھ بیچنے والے مزدور کو اغوا کیا تھا۔ آج کشمور پولیس نے تھانہ گیھلپور کی حدود کچے کے علاقے میں مقابلے کے دوران مغوی شیرباز چاچڑ کو بازیاب کرا لیا۔
مغوی کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔
01- *شیرباز چاچڑ ولد جان محمد چاچڑ* (رہائشی گاؤں ارباب چاچڑ ضلع کشمور)
تھانہ گیھلپور کے حدود میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی۔
کامیاب کاروائی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔
کشمور پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری
*ترجمان کشمور پولیس*