Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ایک ملزم شراب سمیت گرفتار

*پریس ریلیز* *ضلع کشمور پولیس*

مورخہ: 10 اپریل 2026

 

*کشمور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن—شراب برآمد، ایک ملزم گرفتار*

 

ضلع کشمور پولیس کی جانب سے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے *ایس ایس پی کشمور محمد مراد گھانگھرو (PSP)* کی واضح ہدایات پر بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں *اے ایس پی کشمور محمد نعمان* کی قیادت میں تھانہ کشمور کے *ایس ایچ او گڈو منظور احمد لغاری* اور ان کی ٹیم نے اہم کامیابی حاصل کی۔

 

دورانِ پیٹرولنگ تھانہ گڈو کی حدود میں مشکوک حرکات پر ایک شخص کو حراست میں لے کر تلاشی لی گئی، جس کے قبضے سے شراب برآمد ہوئی۔ 

 

گرفتار ملزم کی شناخت *محمد آصف پٹھان* کے نام سے ہوئی ہے۔

 

برآمدگی: 06 عدد شراب کی بوتلیں

ملزم کے خلاف مقدمہ درج:

 

FIR No. 24/2026 u/s 3/4 PEHO تھانہ گڈو 

 

ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف *زیرو ٹالرنس پالیسی* اپنائی گئی ہے، اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لاکر معاشرے کو محفوظ بنانے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

 

کشمور پولیس عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام اور نشہ آور مواد کی روک تھام کے لیے پُرعزم ہے۔

 

*ترجمان کشمور پولیس*


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.